ابنا: فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صلاح البردویل نے کہا کہ غاصب صہیونی ریاست کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کے مصائب کے خاتمے کے لئے حماس صہیونی عہدیداروں پر دباؤ ڈالے گي۔دوسری جانب صہیونی ریاست کی جیل سے رہا ہونے والی خاتون قیدی کی جسمانی حالت ٹھیک ہے۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی جیل سے رہا ہونے والی فلسطینی خاتون قیدی ہناء الشلبی کے ڈاکٹر یحیی خضر نے بتایا کہ ہنا الشلبی کی جسمانی حالت ٹھیک ہے اور صرف بھوک ہڑتال کی وجہ سے ان کا وزن کم ہوگيا ہے۔ہناء الشلبی گزشتہ شب رہا ہوئي ہیں۔.......
/169